Urdu
پاکستان تازہ ترین

تحریک طالبان کے قیدیوں کی رہائی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن تحریک طالبان پاکستان کے درجنوں قیدیوں کی خاموش رہائی پر کھل کر سامنے آ گئی۔ ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایوان میں قرارداد جمع کرا دی۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک طالبان پاکستان کے درجنوں قیدیوں کی خاموش رہائی پر مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے اظہار تشویش کی قرارداد جمع کرا دی۔ قرارد داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک طالبان پاکستان کی لوگوں کی خاموش رہائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے تحریک طالبان کے 42 قیدیوں کو رہا کردیا ہے جبکہ ٹی ٹی پی کے 94 مزید قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ حکومت خفیہ طور پر مذاکرات کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو مکمل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے والدین نے بھی اس مذاکراتی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت تحریک طالبان پاکستان سے کیے معاہدے کی تمام شرائط پارلیمنٹ کے سامنے لائے۔

Related posts

عطاء تارڑ نےمعیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ قرار دے دیا

Rauf ansari

ڈالر مزید ایک روپے 64 پیسے مہنگا، 205 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Hassam alam

مودی سرکار کے عزائم علاقائی امن کیلئےحقیقی خطرہ ہیں، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment