Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا میں مبتلا نو مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: کورونا میں مبتلا نو مریض انتقال کرگئے جبکہ تین سو تیرہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 978 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے نو مریض انتقال کرگئے۔ مرنے والے نوافراد میں سے دو مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔ چار شہروں میں جن میں پشاورانیس، اسلام آباد گیارہ، سرگودھا دس اور لاہور میں نو فیصد کووڈ متاثرہ مریض وینٹی لیٹرز پراب بھی موجود ہیں جبکہ 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہوگئی۔ جن میں سے 12 لاکھ 50 ہزار 69 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسطرح صحتابی کی شرح ستانوے فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747، سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 564، بلوچستان میں 33 ہزار 522، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 42 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا

Hassaan Akif

ایشیا کپ ٹورنامنٹ: سری لنکا کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

Zaib Ullah Khan

پاکستان کی کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت

Rauf ansari

Leave a Comment