Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ سکتے، مشیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ : مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان سزا سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔گوادر دھرنے کے شرکاء کے 16مطالبات پورے کردیے 3 مطالبات وفاقی حکومت کے اختیار میں ہیں ۔

ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ پولیس اور فورسز فرائض سے غافل نہیں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس سے مطمئن ہیں یقین دلاتا ہوں کہ ویڈیو اسکینڈل معاملے میں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر دھرنے کے سولہ مطالبات حکومت نے پورے کئے۔تین مطالبات وفاقی حکومت سے ہیں، بارڈر کا کنٹرول ایف سی سے ایک رات میں نہیں لے سکتے
فورسز کی قربانیوں سے حالات بہتر ہوئےہیں ۔

ینگ ڈاکٹرز کی ریڈ زون میں دھرنے اور وزیر اعلی ہاوس کا گھیراؤکرنے کی کال پر مشیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹرز احتجاج پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔

Related posts

ملک میں دہشگردی میں اضافہ ہوا ہے، شیریں مزاری

Rauf ansari

سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے کی کمی

Rauf ansari

عمران خان کے 6 کروڑ اثاثے بڑھ گئے، 7 کروڑ کا قرض بھی اتار دیا

Hassam alam

Leave a Comment