Urdu
تازہ ترین دنیا

ہندو توا نظریہ ظلم و بربریت پر مشتمل ہے، راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ملک میں انتہا پسندانہ ہندوتوا نظریے کو فروغ دینے پر مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے صوبے راجستھان کے شہر جے پور میں مہنگائی کے خلاف ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوتوا اور ہندو 2 الگ الگ الفاظ ہیں۔ہندو توا نظریہ انسانوں کے قتل سمیت کسی بھی ذرائع سے اقتدار کے حصول پر مبنی ہے۔

کانگریسی رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور ان کے چند دوست صنعتکاروں نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے ۔

Related posts

حکومتی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس: نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر قائم کرنیکا فیصلہ

Hassam alam

تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے

Hassam alam

عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment