Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول بھٹو درست مردم شماری کرا لیں پھر پتا چلے گا کہ اقلیت کون ہے، عامر خان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نفرت اور لسانیت کی سیاست کر رہی ہے ،بلاول درست مردم شماری کرا لیں پھر پتا چلے گا کہ اقلیت کون ہے۔

عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں، وڈیروں کا گینگ ہے، عوام ان کے چنگل میں پھنسے ہیں، اندرون سندھ کا ہر شہر بھوک اور افلاس کا منظرپیش کر رہا، پی پی اپنےمفادات کیلئےغریبوں کےحقوق پرڈاکا ڈالتی ہے۔ بلدیاتی قانون کالا قانون ہے جس کے ذ ریعے مظلوموں کی حق تلفی ہے۔

بہادر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کی جانے والی تنقید کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ آپ اکثریت اور اقلیت کی بات کرتے ہیں ، مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب کی اکثریت تھی، آپ کے بڑوں نے کیوں تسلیم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کے حقوق کے لیے جدوجہدکرتے رہیں گے، پیپلزپارٹی نمائندہ جماعت نہیں وڈیروں کاگینگ ہے، مظلوم ہاریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتا ہے، یہ گینگ لاڑکانہ، سکھر، سہیون دیگر شہروں میں بھی ہاریوں کو دو وقت کا کھانا نہیں ملتا، وڈیرہ گینگ سندھ پرمسلط ہے۔ بلدیاتی قانون کالا قانون ہے جس کے ذ ریعے مظلوموں کی حق تلفی ہے۔ یہ کالا قانون پورے سندھ کے سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا، ایم کیو ایم سندھ کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ طور پر عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ جناح ہسپتال کو سندھ حکومت فنڈز نہیں دے رہی، اسے پرائیویٹ سیکٹر چلا رہا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں جو جناح ہسپتال چلا رہے ہیں۔

Related posts

شیخ رشید کا سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ

Rauf ansari

وزیراعظم کا ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

Hassam alam

امریکا: ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی 8 بچے ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment