Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کیا جائے، ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

کراچی: این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کیا جائے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاق سے مطالبہ کردیا۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ہمارے ووٹرز کو بے عزت کیا، کالا قانون کالے کرتوت والے ہی بناتے ہیں، 2013 میں بھی بلدیاتی نظام کی مخالفت کی اور آج بھی یہی موقف ہے ۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کہتے ہیں ہمیں پاکستانی سمجھو ورنہ کچھ اور سوچنے پر مجبور ہونگے، یہ وہی نا کھپے کی آواز ہے ، وزیر اعلی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایوان اور ایوان سے باہر متعصبانہ سلوک کا سلسلہ بند کرے ، جب الیکشن قریب آتے ہیں تو یہ لوگ ایسے ہی لوگوں کے درمیان نفرتیں پروان چڑھاتے ہیں ۔

محمد حسین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لسانیت کو فروغ دے رہی ہے، انہوں نے سندھ حکومت کے وزرا کو چیلنج کیا کہ سندھو دیش کا نعرہ لگانے والوں کو ملک دشمن کہہ کر دکھائیں۔

Related posts

ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا، آصف زرداری

Rauf ansari

ایسے معاملات ریفرنس کے بجائے پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہیئں

Hassam alam

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Rauf ansari

Leave a Comment