Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارتی ایئر فورس ہیلی کاپٹر حادثہ: زخمی کیپٹن ورون سنگھ بھی ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 8 دسمبر کو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئےتھے۔

ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے، حادثے میں 13 افراد کی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ گروپ کیپٹن ورن سنگھ ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ہیلی کاپٹر میں سابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، ان کی اہلیہ اور سینیئر افسران سوار تھے۔

جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز آف کالج کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

Related posts

وزیراعظم کو اٹارنی جنرل کی تحریک عدم اعتماد پر بریفنگ

Rauf ansari

حصص بازار میں تیزی، 100انڈیکس میں 391 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

ناسا نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

Hassam alam

Leave a Comment