Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سی پیک رو کنے کی باتیں غلط ہیں، معاون خصوصی برائے سی پیک

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک رو کنے کی باتیں غلط ہیں، سی پیک 2030 تک مکمل ہوگا، اس کے بعد پاکستان دنیا میں قائدانہ کردار کردار ادا کرے گا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام اباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کا کہنا تھا کہ سی پیک کا پہلا فیز 2015 سے 2020 تک تھا تقریبا مکمل ہوچکادوسرا فیز شروع ہے جو 2025 تک مکمل ہوگا جبکہ تیسرا فیز 2025 سے 2030 تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد پاکستان دنیا میں قائدانہ کردار کردار ادا کرے گا۔

خالد منصور کا کہنا تھاکہ دنیا میں بہت سے ممالک کوئلے سے بجلی پیدا کررہے ہیں، تھر میں ہمارے پاس کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں، ہمیں 17 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت تھی، بجلی کے کچھ منصوبے مکمل ہوچکے کچھ پر کام جاری ہے، تھر کول کے دو منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون معاون خصوصی خالد منصور کا کہنا تھا گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے جبکہ ایم ایل ون کا بھی جلد افتتاح کردیا جائے گا، مختلف ممالک کیساتھ سی پیک کے حوالے سے میٹنگز ہوئی ہیں، 09 اسپیشل اکنامک زون بنیں گے، گوادر اسپیشل اکنامک زون جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو دیگر ممالک سے زیادہ مراعات دے رہے ہیں۔

Related posts

قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

Zaib Ullah Khan

سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Rauf ansari

پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

Hassam alam

Leave a Comment