Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول تبدیل

لاہور: شدید دھند کے باعث پروازوں کےشیڈول تبدیل کردیا گیا۔لاہور آنے اور جانے والی بعض پروازیں اسلام آباد سےآپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطا بق لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کےشیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔ لاہور آنے اور جانے والی بعض پروازیں اسلام آباد سےآپریٹ ہوں گی۔ مدینہ سےلاہور کی پرواز پی کے9716 اب اسلام آباد پہنچے گی جبکہ لاہورسےمدینہ کی پرواز پی کے9743اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ سےلاہورکی پرواز پی کے9712 اسلام آباد پہنچے گی۔لاہورسےمدینہ کی پرواز پی کے9739اسلام آباد سےمدینہ روانہ ہو گی۔لاہورسےدبئی کی پروازپی کے203اسلام آبادسےدبئی روانہ ہو گی جبکہ دبئی سےلاہورکی پرواز پی کے234دبئی سےاسلام آباد پہنچے گی۔

Related posts

عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، جاوید لطیف

Nehal qavi

لکی مروت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کامیاب آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک

Nehal qavi

اشیائے خوردونوش اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے، شہباز شریف

Hassaan Akif

Leave a Comment