Urdu
پاکستان تازہ ترین

افغانستان میں ناکام ہوئے توانسانی المیہ کے سب زمہ دار ہوں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان میں اگر ناکام ہوئے تو انسانی المیہ کے سب زمہ دار ہوں گے۔ امن کے قیام کا ایک چانس ہے یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیئے دوسری صورت میں خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم طالبان کے ترجمان نہیں پاکستان ایک زمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پرامن و مستحکم افغانستان کے زریعہ ہم علاقائی تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو ہو گا۔ وہاں خوراک کی کمی غربت کے شدید خطرات ہے۔ ایسی صورتحال میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور فوری امدادی کاروائی کی جائے ماہرین کے مطابق اگر فوری توجہ نہ دی گٰی تو یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہو گا گذشتہ 20 برس کی محنت ضائع ہو جائے گی۔انسداد دہشت گردی کے لیے جو کچھ بھی کیا گیا وہ سب واپس پلٹ جاے گا۔ایسی ابتر صورتحال میں دہشت گرد تنظیمیں پھلتی پھولتی ہیں القائد اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے دوباہ نمودار ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف افغانستان اور اس کے ہمسایوں کو ہی نہیں دنیا کو متاثر کرے گا اگر انفلکس آیا تو لوگوں کی جانیں ہی نہیں بلکہ ان کے روزگار بھی تباہ ہو جائیں گے اس سے دنیا میں مہاجرین کا سیلاب آ جاے گا۔ پاکستان نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ لاقوامی برادری کی مدد کرتا رہا ہے افغانستان پر ٹراٰئیکا پلس اجلاس اب چین میں ہو گا۔ پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے اب پاکستان کو قربانی کا بکرا بنائے جانے اور پابندیوں کے لگائے جانے کا خطرہ موجود نہیں ہے۔

Related posts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ضلع دادو اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے

Nehal qavi

نااہل حکومت نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا، سراج الحق

Zaib Ullah Khan

روسی میزائل تجربے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو نقصان پہنچا، امریکا

Rauf ansari

Leave a Comment