Urdu
پاکستان تازہ ترین

شہزاد اکبر ملک سے بھاگنے والے ہیں،عطا اللہ تارڑ

لاہور: مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزرا پر بیرون ملک سفر کی پابندی شہزاد اکبر کی وجہ سے لگائی کیوں کہ عمران خان کو پتا چلا کہ شہزاد اکبر ملک سے بھاگنے والے ہیں جبکہ ملک احمد خان بولے کہ جھوٹے مقدمات بنانے والے شہزاد اکبر کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے معاون خصوصی شہزاد اکبر پر جوابی وار۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کی سرزنش کی اور ان کی وجہ سے تمام وزرا پر بیرون ملک سفر پر پابندی لگائی کیوں کہ انہیں اطلاع مل گئی تھی شہزاد اکبر عمران خان کے مشکل وقت میں ملک سے بھاگنے کا پلان بنا چکے ہیں۔

ترجمان شہباز شریف ملک احمد خان نے کہا کہ شہزاد اکبر ملکی سیاست کے اومی کرون وائرس ہیں،وہ ایک وائرس ہیں جو جھوٹ کی بنیاد پر وجود رکھتے ہیں، جھوٹ کی بریگیڈ کے سرغنہ شہزاد اکبر کو جھوٹے اور غلط مقدمات قائم کرنے پر نیب،ایف آئی اے اور دیار غیر سے خاک چاٹنا پڑی۔ ہم قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے جبکہ عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے۔ خانیوال میں مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا تسلسل قائم رکھا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

Related posts

ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی مستعفی

Hassaan Akif

اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے پولیس سخت اقدامات کرے، مرتضٰی وہاب

Nehal qavi

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

ibrahim ibrahim

Leave a Comment