Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم آج بطور گواہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج خواجہ آصف کی الزام تراشی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں بطور گواہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی شہباز گل، وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہتک عزت کیس میں بطور گواہ وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال پر پیسے کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارا خواجہ آصف کے خلاف الزام تراشی کا مقدمہ 2012 کا ہے جس کا اب تک فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ اب اس کیس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا اور خواجہ آصف جھوٹے ثابت ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے شہبازشریف کے معاملے پر آج ترجمانوں کے اجلاس میں بریفنگ دی۔ شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ زرداری گروپ نے تو اکاؤنٹس براہ راست آپریٹ نہیں کیے تاہم شہبازشریف گروپ نے براہ راست آپریٹ کیے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری پاکستان آچکے ہیں۔ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جس کے بارے میں او آئی سی اجلاس میں غوروفکر ہوگا۔

Related posts

اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں، ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا ویڈیو پیغام

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

Hassam alam

حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment