باجوڑ: تحصیل ماموند کے گاؤں کمر سر میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں کمر سر میں گاڑی کے قریب دھماکا ہو جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں ۔
امدادی کارکنوں نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امدد دی جا رہی ہے ۔
