Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چار سدہ میں تحریک انصاف کا مکمل صفایا، جے یوآئی ف نے میدان مارلیا

چارسدہ : بلدیاتی انتخابات میں چارسدہ کی تین تحصیلوں سے اے این پی،قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کا صفایا ہوگیا ۔تحصیل چارسدہ اور تحصیل شبقدر کی سیٹ جمیعت علماء اسلام اور تحصیل تنگی کی سیٹ مزدور کسان پارٹی نے اپنے نام کرلی۔

ضلع چارسدہ میں تین تحصیلوں پر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔تحصیل چارسدہ میں تمام386پولنگ پولنگ سٹیشن کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں۔تحصیل چارسدہ کے نشست پر جمیعت علماء اسلام کے تحصیل امیداوار مولانا عبدالرؤف شاکرنے 78212ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار تیمور خٹک نے 45722اووٹ لیکر دوسری پی ٹی آئی کے ظفرخان نے27939اووٹ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے مولانا عبدالرؤ ف شاکر32490لیڈ کیساتھ پہلے نمبرپرآئے ہیں جبکہ چارسدہ کی دوسری تحصیل شبقدر کل 167پولنگ سٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ مکمل نتیجہ آچکا ہے جس کے مطابق جمیعت علماء السلام کے امیدوار حمزہ آصف نے 33244اووٹ لیکر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔ پی ٹی آئی شاہداللہ خان نے 14616اووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

چارسدہ کے تیسرے تحصیل تنگی میں پولنگ سٹیشن کی کل تعداد 179ہے جہاں پر مزدورکسان پارٹی۔قومی وطن پارٹی اور جمیعت علماء اسلام کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور چند سو کی ووٹوں سے مزدور کسان پارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔جن پر پاکستان مزدور کسان پارٹی کے سالار فیاض علی نے14189 اووٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ جبکہ قومی وطن پارٹی کے امیدوار یحیٰ جان 13705اووٹوں کیساتھ دوسرے جبکہ جمیعت علماء اسلام کے دانشمند13537 اووٹ کیساتھ تیسرے نمبر پرآئے ہیں۔

Related posts

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں3 ماہ بعد امریکی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا گیا

Hassam alam

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا2800 روپے سستا ہوگیا

Rauf ansari

وزیر اعظم شہباز شریف نے 4 سال کی مہنگائی میں بتدریج کمی کا آغاز کر دیا ہے

Hassam alam

Leave a Comment