Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

حکومت کا ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغور

اسلام آباد: حکومت نے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔

پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔ حکومت نے 21-2020 کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا اور ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں شامل ہے ۔ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبرپرکیا جاتا ہے۔

Related posts

وزیراعظم کا دورہ چین کا امکان، چینی و روسی صدور سے ملاقات متوقع

Rauf ansari

بلیک میل ہوں گے نہ کیسز میں ریلیف دیں گے، فواد چوہدری

Hassam alam

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment