Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین دنیا

سال 2022 کو کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے، سربراہ ڈبلیو ایچ او

نیو یارک: سربراہ ڈبلیو ایچ او کو کہنا ہے کہ2022 کو کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے کورو نا کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ اگلے سال کے اندر کوویڈ 19 وبائی بیماری کو ختم کرنے کے لئے دنیا کو ایک ساتھ مشکل فیصلےکرنا ہوں گے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 وہ سال ہونا چاہیے جب ہم وبائی مرض کو ختم کردیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہتمام ممالک سال کے آخر میں چھٹیوں سے منسلک قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کردیں۔ ہجوم کو جمع ہونے کی اجازت دینا اومیکرون کے پھیلاؤ کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تہوار منانے اور بعد میں غم منانے سے بہتر ہوگا کہ ابھی تقریبات منسوخ کر دیں اور بعد میں منائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سے ثابت ہوا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔ ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی اومی کرون سے متاثر ہو رہے ہیں، اومی کرون میں ویکسین کے خلاف مزاحمت زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ نومبر میں جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم امیکرون نے تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیل کر بدترین وبائی بیماری کے خاتمے کی امیدوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

Related posts

کورونا کیسز شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی

ibrahim ibrahim

فی تولہ سونا 900 روپے کمی سے 1لاکھ 31ہزار400 پرآگیا

Rauf ansari

سعودی عرب نے افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرلیا

Hassaan Akif

Leave a Comment