Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے، آصف علی زرداری

نوابشاہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخی کام کیے تھے اور اب بھی ہم ہی ملک چلا کر دکھائیں گے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے اور ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی اور ہم نے پہلے نہیں کہا تھا کہ ہم 18 ویں ترمیم لائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان کو آگے لانے کا بھی پہلے نہیں بتایا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق پہلے بتاتے تو یہ مجھے آنے ہی نہ دیتے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے تاریخی کام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا لیکن ہم ملک چلا کر دکھائیں گے اور اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے۔

Related posts

عوام تبدیلی کے دعویداروں سے نفرت کرتی ہے، ایمل ولی خان

Rauf ansari

عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران خان لائے، مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment