پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو کوئی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں ۔
