Urdu
تازہ ترین دنیا

برطانیہ میں پہلی بار یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد

لندن: برطانیہ میں پہلی بار یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد رپورٹ کی گئی۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 6 ہزار 122 نئے کیس رپورٹ کیے گئے۔ کورونا کی عالم وبا شروع ہونے کے بعد سے پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا تیز پھیلاو برطانیہ میں بڑھتے ہوئے یومیہ کیسز کی وجہ ہے۔

کیسز کی تعداد کے نئے ریکارڈ نے نئے سال میں اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق اب تک برطانیہ میں اومیکرون کے 69ہزار سے زائد کیسز سامنےآ چکے ہیں۔

برطانوی وزیر اعطم نے کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر ملک میں نئی پابندیاں لگانے کو عندیہ بھی دیا ہے۔

Related posts

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شرجیل میمن

Zaib Ullah Khan

شہر قائد میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

Hassam alam

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment