Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

بلدیاتی ترمیم کے بل پر اپوزیشن سے بات کی تھی، آغا سراج درانی

کراچی: احستاب عدالت میں پیشی کے موقعے پر اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے بلدیاتی ترمیم کے بل پر اپوزیشن سے بات کی تھی۔ اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو کیا کریں، صوبے کے خاطر مل بیٹھ کر بات کریں۔

احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے نیب کے گواہ اظہر عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

اس موقع پرمیڈیا میں اسپیکر سندھ اسمبلی کا کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ترمیم بل کو ابھی تک صحیح سے نہیں دیکھا ہے، ہم نے بلدیاتی ترمیم کے بل پر اپوزیشن سے بات کی تھی، اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو کیا کریں صوبے کے خاطر مل بیٹھ کر بات کریں۔

آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ بل میں ترمیم ہو تو مزید ترامیم کی بھی گنجائش رہتی ہے، اپوزیشن حکومت سے رابطہ کرنا چاہے تو معاونت کرسکتا ہوں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراک درانی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جمعیت علمائے اسلام ف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوگا تو پیپلز پارٹی بھرپور تیاری کرے گی

Related posts

حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک چلانے جارہے ہیں،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

وزیر خزانہ کا پی ٹی آئی پر آئی ایم ایف سے ڈیل کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے کا الزام

Hassam alam

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی زیرصدارت اہم اجلاس

Rauf ansari

Leave a Comment