Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں لوٹ مار کی واردات ایک ننھی پری کی جان لے گئی

کراچی: کراچی لانڈھی منزل پمپ کے قریب لوٹ مار کی واردات ہوئی، جس کے دوران ڈاکوؤں اور سکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

ننھی بچی کو بڑا بھائی موٹرسائیکل پر لے جا رہا تھا کہ بچی کے خوف کی وجہ سے رک گیا۔ اسی دوران ننھی حرمین گولی کا نشانہ بن گئی۔ بھائی شہباز نے حکام سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو منزل پمپ کے قریب منی مارٹ پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، اس دوران گارڈز نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی جانب سے بھی مارٹ پر سیدھے فائر کیے گئے۔

اسی دوران 3 سالہ حرمین کو گولی جالگی، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Related posts

حکومت نےآج سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کردی، فواد چوہدری

Rauf ansari

لاکھوں ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی کررہے ہیں، شوکت ترین

Rauf ansari

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ساڑھے 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Hassam alam

Leave a Comment