Urdu
تازہ ترین کھیل

سابق آسٹریلین کپتان گریگ چیپل کی دورہ پاکستان کی حمایت

سڈنی : سابق کرکٹر گریگ چیمپل آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حق میں بول پڑے۔ کہا کہ پاکستانیوں جیسا مہمان نواز کوئی نہیں ہے اور بہترین سیکیورٹی بھی ملتی ہے۔

سابق آسٹریلین کپتان گریگ چیپل نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔ ایک آسٹریلین اخبار میں اپنے کالم میں گریگ چیپل لکھتے ہیں کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی ملتی ہے۔ اُمید ہے اگلے سال فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی صحت بہتر کرنے کیلئے یہ دورہ بہت ضروری ہے۔

گریگ چیپل نے کہا کہ آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔ عمران خان اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر تھے، اب ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔

خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

Related posts

چیئرمین پی پی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی ملاقات

Rauf ansari

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد

Hassam alam

امپورٹڈ حکومت کے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا

Hassam alam

Leave a Comment