Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

معروف کامیڈین معین اختر کا 71 واں یوم پیدائش

ملک کے معروف کامیڈین معین اختر کا 71 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ سرچ انجن گوگل کی جانب سے اپنے لوگو کی جگہ معین اختر کا ڈوڈل بنا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 16 برس کی عمر میں ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد فنکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کے دلوں میں گھرکر لیا۔ انہوں نے نہ صرف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ گلوکاری، صداکاری، اسٹیج ڈراموں، میزبانی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

انہوں نے فنی کیریئر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی، وہ بچپن میں ہی اپنے اسکول ٹیچرز، قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کے لب و لہجے کی نقالی کر کے ہنسایا کرتے تھے۔

معین اختر نے ریڈیو، ٹی وی ڈرامہ، اسٹیج، فلم سمیت فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ گلوکاری بھی کی، فن اداکاری کے ساتھ معین اختر کا ایک تعارف ٹی وی میزبان بھی تھا۔ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Related posts

ایم کیو ایم کی سیاست کا آغاز اور اختتام لسانیت سے ہوتا ہے، سعید غنی

Hassaan Akif

ریاض:ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے تین افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، یوسف رضا گیلانی

Rauf ansari

Leave a Comment