Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قائد اعظم کی یوم پیدائش پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

کراچی: بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ، تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ،وفاقی اور صوبائی وزرا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزار قائد پر حاضری دی۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قوم کو قائد اعظم کے یوم ولادت اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو یاد رکھنا چایے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے، عہد کریں کہ ملک کو قائد کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ باہمی طور پر کتنے ہی اختلافات کیوں نا ہوں پاکستان تا قیامت قائم رہے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قائد اعظم کے نظریے کے مطابق پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کیلئے بنائیں گے۔ مزار قائد پر حاضری دینے والے تمام افراد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

Related posts

افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے

Hassam alam

اسلام آباد میں برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر آنے والا ہے، عمران خان

Rauf ansari

صدرعارف علوی کا جی 7 سیکٹر میں احساس ون ونڈو مرکز کا دورہ

Rauf ansari

Leave a Comment