Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسد عمر کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے اسد عمر کو پارٹی کا نیا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اب نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جب کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ اور قاسم سوری بلوچستان کے صدر ہوں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے پارٹی صدور ہوں گے۔ واضح رہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی کی تمام تنظیموں کو معطل کر دیا تھا۔

Related posts

حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا، آصف زرداری

Zaib Ullah Khan

عمران خان سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں، سعید غنی

Nehal qavi

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول، مراد علی شاہ و دیگر پر فی کس 50 ہزار جرمانہ

Rauf ansari

Leave a Comment