Urdu
تازہ ترین کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان نے میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ حسیب اللہ خان 39 اور احمد خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بنا سکی یوں پاکستان نے میچ 21 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے تین جب کہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے پہلے پاکستان نے روای تی حریف بھارت اور افغانستان کو شکست دی تھی۔

Related posts

عمران خان استعفی دے کر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کریں، اکبر ایس بابر

Hassam alam

ملکی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی آخری آپشن ہے، سراج الحق

Rauf ansari

بنوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی سرفراز شہید

Rauf ansari

Leave a Comment