Urdu
تازہ ترین کاروبار

آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 106روپے کی کمی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.43 فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح15.86 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ٹماٹراوسط24 روپے17 پیسے ، پیاز8 روپے24 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔زندہ مرغی اوسط 5 روپے54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گھی کی اوسط قیمت میں 5 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد گھی فی کلو قیمت480 روپے22 پیسے پر پہنچ گیا ۔دال مسور اوسط 3 روپے 24 پیسے فی کلو ۔انڈے4 روپے88 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔لہسن،آلو،دال ماش،مٹن,بیف، دودھ،دہی اور چاول بھی مہنگا ہوا۔

حالیہ ہفتے 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 میں استحکام رہا۔آٹےکا 20کلو کا تھیلا 106روپے 94 پیسے سستا ہوا۔آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 966روپے56 پیسے پر آگئی جبکہ ایک ہفتے میں چینی اوسط 89 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ چینی فی کلو قیمت84 روپے80پیسے پر آگئی۔ایک ہفتے میں گڑ ایک روپے 68 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

Related posts

شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

Hassam alam

عمران ریاض کی گرفتاری کا معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

Hassam alam

افغانستان اور میانمار کو جنرل اسمبلی میں نمائندے بھیجنے کی اجازت نہیں ملی

Rauf ansari

Leave a Comment