Urdu
Uncategorized

نو ہزار پانچ سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آباد: 9 ہزار 500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ 4800 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 3900 ارب، دفاع کے لیے 1523 ارب اور وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئیں ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج پارلیمنٹ میں خسارے کا بجٹ پیش کریں گے ۔آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی آمدن اور اخراجات میں 4800 ارب روپے کا فرق ہوسکتا ہے۔ وفاقی بجٹ کے حجم کا تخمینہ تقریبا 9500 ارب روپے سے زائد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں وفاق کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 9500 ارب روپے لگایا گیا ہے اس میں سے وفاق صوبوں کو 4200 ارب روپے منتقل کردے گا جس کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4700 ارب روپے باقی بچے گی ۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 10 ہزار ارب روپے لگایا گیا ہے۔ جاری اخراجات کے لیے 9500 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

آئندہ مالی سال مقامی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے لیے 3900 ارب روپے اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 500 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنشن کی ادائیگی کے لیے 550 ارب روپے ، دفاع کے لیے 1523 ارب روپے ، گرانٹس کے لیے 580 ارب روپے، حکومتی امور کو چلانے کے لیے 527 ارب اور سبسڈیز کی مد میں 580 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related posts

ایشیا کپ 2022: پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری، بابراعظم آؤٹ

Hassam alam

جے ایس بینک جعلی سونا کیس،حتمی چالان منظور

ibrahim ibrahim

Rauf ansari

Leave a Comment