Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کریں ، صدر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بلوچستان ریذیڈنشل کالج ، لورالائی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ طلباء نے صدر مملکت کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔صدر مملکت کی طلباء کو ان کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔

صدر عارف علوی سے بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء کے وفد کی ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات حکومتی تعلیمی اسکالرشپ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ۔حکومت احساس اسکالرشپ پروگرام کے تحت 50 ہزار اسکالرشپ دے رہی ہے ۔طلباء اپنی تعلیم پر توجہ دیں ، ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ طلباء انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود کو باہنر بنائیں۔حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔بلوچستان کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کریں ۔نوجوان کامیاب پروگرام کے تحت آسان شرائط پر کاروباری قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات

Rauf ansari

وزیراعظم شہبازشریف کا سی پیک پر بیان خوش آئند قرار

Rauf ansari

آزاد عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار ہمیشہ بلند کیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی

Hassaan Akif

Leave a Comment