Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک کی تعمیر کا ایک مشکل سفر شروع ہونے کو ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ختم ہوگیا۔ہم اللہ کے حضور سربسجود ہیں ۔

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جو نقصان اُس شخص نے مادر وطن کو پہنچایا اس کے باعث اب ملک کی تعمیر کا ایک مشکل سفر شروع ہونے کو ہے ۔ غرور اور تکبر انسانوں کے لئے نہیں ہے ۔ تکبر کو زوال ہے ۔اسی لئے عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہوجانے والا پہلا وزیراعظم ٹھہرا۔

مریم نواز نے کہا کہ ظلم کا نظام نہ کبھی قائم رہا نہ کبھی رہ پائے گا۔ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اُس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی۔نواز شریف آج آپ کا صبر ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔

Related posts

نیب کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں

Hassam alam

سانحہ سیالکوٹ، وفاقی وزرا پر مشتمل وفد تعزیت کیلئے سری لنکن سفارتخانے جائے گا

Hassaan Akif

وزیر اعظم کی زیر صدارت کھاد کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

Hassaan Akif

Leave a Comment