Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغانستان میں بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، وزیراطلاعات و نشریات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ خواتین اور بچے شدید متاثر ہیں۔ پاکستان پہلے ہی افغانستان کو پانچ ارب روپے کی امداد دے چکا ہے۔افغانستان کی صورتحال کو صرف پاکستان پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی معیشت اس طرح کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ افغانستان کا مسئلہ پاکستان سمیت ایران، ازبکستان، تاجکستان سمیت دنیا کے لئے مشکل صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ امریکا نے افغانستان کے نو ارب ڈالر واپس نہ کیے تو بحران مزید بڑھے گا۔

Related posts

جرمنی پلٹ نوجوان کراچی ائیر پورٹ سے غائب، پولیس کی کیس میں عدم دلچسپی

Rauf ansari

پاک فوج کی طرف سے پوری قوم کو یوم آزادی مبارک، آئی ایس پی آر

Nehal qavi

سینئر صحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کرگئے

Hassam alam

Leave a Comment