کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ 796 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس45 ہزار کی حدسے نیچے چلا گیا
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا ۔ مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس45ہزارکی حدسے بھی نیچے چلا گیا۔ مارکیٹ 796پوائنٹس کی کمی سے44ہزار 948پر بند ہوئی۔
آج دن بھرمجموعی طورپر366 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 300 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ53 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔مندی کے باعث آج مارکیٹ میں 1عشاریہ 74فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔