کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔مقامی سطح پرفی تولہ سونے کی قیمت میں تین ہزار چار سو روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔ 3400روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 30ہزار300روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2915 روپے اضافے سے1لاکھ11ہزار 711 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں77 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1972 ڈالرز پر پہنچ گیا۔