Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی سے 10 روز کے دوران تیسری لڑکی لاپتہ ہو گئی

کراچی: سولجر بازار سے 25 سال کی لڑکی دینارتین روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی، اہلخانہ نے لڑکی کے لاپتا ہونے کی درخواست سولجر بازار تھانے میں دے دی ہے۔

لاپتہ ہونے والی لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن دینار 22 اپریل کو ٹیوشن پڑھانے گئی لیکن واپس نہیں آئی، بہن کا موبائل فون بھی بند ہے، پولیس مدد فراہم کرے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے اور اہلخانہ نے فی الحال مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے موبائل سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی سے 10 روز قبل دعا زہرہ اور 20 اپریل کو نمرہ کاظمی مبینہ لاپتہ ہوئی تھی۔

نمرہ کاظمی کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ نمرہ اس وقت ڈیرہ غازی خان میں ہے اور شبہ ہے۔ نمرہ نے ڈی جی خان کے رہائشی سے نکاح کرلیا ہے۔ نمرہ کاظمی نے شادی کے حوالے سے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔ مختصر ویڈیو بیان میں نمرہ کاظمی نے کہا کہ میں 17 اپریل کو ڈی جی خان پہنچی اور 18 اپریل کو نکاح کی

جبکہ 14 سالہ دعا زہرہ کے لاہور میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کا غیرقانونی طور پر نکاح کرایاگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکا لاہور کا رہائشی ہے۔ نکاح نامے کی تصدیق کرائی جارہی ہے۔

Related posts

نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں

Zaib Ullah Khan

عمران خان وزیراعظم کی کرسی تک بیساکھیوں کے سہارے پہنچے ہیں

Hassam alam

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 2 مئی کو ہوگی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment