Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

پولیو مہم کے دوران پولیس گردی کا نشانہ بننے والا نوجوان انصاف کا متلاشی

کراچی: انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹانگ سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے نوجوان نے انصاف کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔

کراچی کے ضلع وسطی کی عدالت میں نیو کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران جھگڑے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے عقیل نامی شہری والد نے انصاف کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ زخمی نوجوان کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس اہلکار نے بیٹے کا مستقل خراب کردیا ہے۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے عقیل کے والد نسیم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کی ٹانگ پر گولی ماری تھی ۔ دوران علاج بیٹے کی ٹانگ کاٹنی پڑی جسکی وجہ سے بیٹے کا مستقل تاریک ہوگیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم نے زبردستی گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جبکہ اے ڈی سی عمران راجپوت کے حکم پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی جس سے عقیل زخمی ہوگیا ۔پولیس کی گولی نے نوجوان کو معذور بنا دیا ہے۔

Related posts

مسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظم

Hassam alam

گذشتہ 3 سال میں 270کھرب روپے کا قرضہ لیا گیا،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

گال ٹیسٹ:پہلی اننگزمیں پاکستانی ٹیم231رنزپر آؤٹ، سری لنکا کی 147 رنز کی برتری

Hassam alam

Leave a Comment