Urdu
پاکستان تازہ ترین

ابتک ٹی وی کے کرائم رپورٹر سے ڈی ایس پی نے موبائل فون چھین لیا

کراچی: ابتک ٹی وی کے کرائم رپورٹر ریحان خان چشتی سے ڈی ایس پی ٹریفک کازوے کی بدتمیزی،صحافی کا موبائل فون چھین لیا، ڈی ایس پی ٹریفک کی ٹیم کورنگی کاز وے پر ٹرکوں کے چالان میں مصروف تھی۔

ڈی ایس پی ٹریفک خود نفری کے ساتھ کورنگی کاز وے پر ٹرکوں کے چالان میں مصروف تھے، اس موقع پر نہ ٹریفک ایس او موجود تھے اور نہ ہی ٹریفک پولیس اہلکار ان کے ساتھ تھے۔صحافی کی جانب سے ویڈیو بنانے پر ڈی ایس پی ٹریفک آپے سے باہر ہوگئے، انہوں نے صحافی کی جانب سے سلام کے جواب میں اس کا موبائل فون چھین لیا۔

ڈی ایس پی نے صحافی سے استفسار کیا کہ میری اجازت کے بغیر ویڈیو کیوں بنائی؟ کیا ہم یہاں چوری کر رہے ہیں؟رپورٹر نے جواب دیا کہ ہم نے کب کہا کہ آپ یہاں چوری کر رہے ہیں، ہم پولیس کے اچھے کاموں کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں، رائٹ آف انفارمیشن قانون کے تحت ہمیں آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں، آپ اپنی ذمے داری نبھائیں، ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔

اس موقع پر پولیس افسر نے صحافی کو جھڑک دیا اور دھکے بھی دیے جبکہ صحافی کی جانب سے اپنے فرائض کی ادائیگی پر اصرار جاری رہا۔صحافی نے ڈی ایس پی سے درخواست کی کہ میرا موبائل فون واپس کریں۔اس دوران موبائل فون چھینے جانے کے باوجود تمام واقعہ اس میں ریکارڈ ہو گیا۔واقعے پر صحافی برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تک درست خبروں کو پہنچانا صحافی کا فرض ہے، اعلیٰ افسران اس واقعے کا نوٹس لیں۔

Related posts

نواز شریف کے واپس آنے کا خوف حکمرانوں کو سونے نہیں دے رہا، رانا ثناءاللہ

Hassaan Akif

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا مطالبہ

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی کا 24 منحرف ممبران پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس سپیکر آفس میں جمع

Hassam alam

Leave a Comment