Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی ترقی سی پیک سے وابستہ ہے، مشیرتجارت

کراچی : وفاقی مشیرتجارت عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی سی پیک سے وابستہ ہے، افغانستان کے حالات جیسے بھی ہوں تجارت جاری رہنی چاہیئے۔

کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہناتھا کہ مشرف دور حکومت کے بعد اس حکومت میں اپنی خدمات شروع کی تو فیصل آباد کا ٹیکسٹائل سیکٹر بلکل بند تھا سب سے پہلے ہم نے معیشت کو مشکل سے نکالنا ہے، ہمارے پاس ڈالر نہیں ہے جس کی وجہ کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

وفاقی مشیربرائے تجارت کا کہناتھا کہ میں3بارافغانستان گیاہمارے 900 ٹرک کی روزانہ کی آمدرفت ہے اس کو2000 ٹرک تک لے جائے گے۔ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ جاری ہے ، سی پیک سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے اس کی وجہ سے پاکستان میں پاور سیکٹر میں ترقی ہوئی ہے۔

وفاقی مشیرتجارت نے ملک میں گیس کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں گیس کی قلت ہوگی لیکن رواں ماہ ریکارڈ ایکسپورٹ ہوگی۔

وفاقی مشیر برائے تجارت عبدالرزاق کامزید کہنا تھاکہ کراچی کا صحافی ملک کے دیگرشہروں سے بہت مختلف اور یہ بات درست ہے کہ یہاں سے منتخب ہونے والے حکومتی نمائندوں کااپنے شہرکے صحافیوں سے انٹرایکشن کم ہوتا ہے ۔

اس موقع پرسیکریٹری پریس کلب رضوان بھٹی نے خطاب کیااور وفاقی وزیر کو سندھ کی روایت اجرک بھی پیش کی۔

Related posts

دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی لگا دی گئی

Hassam alam

جو میرٹ پر ہوتا اسے آرمی چیف بناتا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

Nehal qavi

Leave a Comment