Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی تیرانویں سالگرہ

لاہور: دکھی انسانیت کے خادم اور بین الااقوامی شہرت یافتہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے چاہنے والے آج ان کی تیرانویں سالگرہ منا رہے ہیں۔دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔

پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھاگتی دوڑتی لاہور کی جان بچاتی یہ ایمبولینسیں اس عظیم ہستی کی خدمات کا نتیجہ ہیں۔ جس نے اپنی پوری زندگی انسانی خدمت میں گزار دی۔ عظیم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی جولائی 2016میں گردوں کے عارضے میں مبتلاہو کر88 سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ انکے رفقاء اور جاننے والے ایدھی مشن کو پورے عظم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایدھی مشن میں تینتس سال سے خدمات انجام دینے والے لاہور کے رہائشی ضمیر احمد کا کہنا تھا کہ مسیحا انسانیت کی وفات کے بعد ادارہ یتیم ہو کر رہ گیا مگر مشکلات کے باوجود ایدھی مشن جاری و ساری ہے۔

کوئی آفت آئے یا پیش آ جائے کوئی حادثہ، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان کی طرح لاہور میں بھی سو سے زائد ایدھی ایمبولینسیں عوامی خدمت میں ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق

Hassam alam

پشاور میں سردیاں آتے ہی عوام گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان

Hassam alam

این اے 245 میں ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی امیدوار محمود مولوی نے میدان مار لیا

Hassam alam

Leave a Comment