سپریم کورٹ بار سیاسی جماعت کی باندی بن چکی ہے، عابد زبیر امیدوار صدر سپریم کورٹ بار

امیدوار برائے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کا کہنا ہے کہ یہ بار ایک ڈکٹیٹر کے سامنے ماضی میں کھڑی ہوچکی ہے۔ ہم نے ملٹری کورٹ کو چیلنج کیا تھا۔ اس وقت بار پولیٹیکل پارٹی کی باندی بن چکی ہے۔ اگر بار کو آزاد کروانا ہے تو مفاد پسند وکلا سے بار کو آزاد کرانا چاہیے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے حوالے سے امیدوار برائے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینیئر وکلا نے شرکت کی۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے آدھے سے زیادہ ملک ڈوبا ہوا ہے پانی میں اور اس وقت پاکستان میں سیاسی تقسیم بڑی شدت ہے جو شاید پاکستانی سیاست میں اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ لوگوں کے پاس کفن نہیں ہے اگر کفن مل جاتا ہے تو دفن کرنے کے لیئے سوکھی زمین دستیاب نہیں۔ اس وقت پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہماری سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے میں لگی ہوئی ہیں۔ سیاست دان ایک دوسرے پر لعن طعن کررہے ہیں۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کا کہنا تھا کہ عابد زبیری ایک سینئر اور مصروف وکیل ہیں۔ ایک ایم این اے کی مہم سے زیادہ مشکل ہے سپریم کورٹ بار کی مہم کو چلانا۔ اگر عابد زبیری نے یہ چیلینج قبول کیا اور اس کو نبھایا ہے تو یقینا کوئی وجہ ہو گی۔

عابد زبیری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین نومبر کے ایمرجنسی میں وکلا جیل بھی گئے تھے سپریم کورٹ میں ارجنسی پر شنوائی نہیں ہورہی۔ اس وقت بار پولیٹیکل پارٹی کی باندی بن چکی ہے۔ آپ ہمیں سنیں عزت کے ساتھ سنیں اس کالے کوٹ اور کالی ٹائی کو عزت دیں گے تو عزت ہو گی اس کے بغیر عزت نہیں ہو گی یہ بار کا آپ کا کام ہے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں سینئر وکلاء کی جانب سے شرکت کی گئی اور عابد زبیری کو الیکشن کے لئیے سپورٹ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More