ہری پور: گاؤں دروازہ میں شوہر نے بیوی اور سالے کو قتل کر ڈالا ۔ پولیس نے ملزم وقاص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
ہری پور کے علاقے گاؤں دروازہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور اس کے بھائی کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم وقاص نے پہلے اپنی بیوی شازینہ اور پھر اپنے سالے طاہر کو قتل کردیا ۔ پولیس حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔