Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، چیئرمین ایف بی آر

پشاور: چیئرمین ایف بی آر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹم ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔پاکستان کی معیشت میں کسٹم کا رول اہم ہے۔ 60 ٹیکس ناہندگان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہیں۔

عالمی کسٹم ڈے کے موقع پر کسٹمز ہاؤس پشاور منعقدہ تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آرمحمد اشفاق کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ٹارگٹ دیا اس کی طرف گامزن ہیں۔وزیراعطم نے ہدف 8 کھرب رکھا تھا جو اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔ریونیو آئیگا توغریب کی فلاح وبہبود پرلگےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع ہو چکا ہے۔60 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ اسمگلنگ، فارن ایکسچینج اور دیگرغیر قانونی اقدامات کے خلاف ایف بی آر فرنٹ لائن پرہے ۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاملک کی سرحدوں پر ایک ہزار اہلکار تعینات ہیں ۔ چمن اور طورخم کے بعد سی پیک لائن پر کام شروع ہوجائے گا۔پاکستانی سرحدوں کو اسمگلنگ سے محفوظ بنا رہے ہیں۔اس سال کے ٹیکس ٹارگٹ کو کامیابی سے حاصل کریں گے۔

Related posts

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 208 ہوگئی

Hassam alam

کمر کی تکلیف کے باعث شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر آباد کہہ دیا

Rauf ansari

بنی گالہ سے باہر نکلو اور عوام کا سامنا کرو، حمزہ شہباز کی عمران خان پر تنقید

Hassaan Akif

Leave a Comment