Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کی رپورٹ پر کارروائی کی جائے، شہبازشریف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی رپورٹ آ چکی ہے اب قانونی کارروائی کی جائے ۔عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کی رپورٹ آ چکی ہے ۔ اب قانونی کارروائی کی جائے۔ عمران نیازی بتائیں ووٹ چوری ثابت ہوچکی، اب کس چیز کا انتظار ہے۔عمران نیازی صاحب طاقتور ہیں، لائیں خود کو قانون کے نیچے۔

مسلم لیگ نون کے صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے۔عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے پر سیاہ انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین کی عمران نیازی صاحب کو ضرورت پڑی۔انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

نون لیگی صدر کا کہنا تھا کہ آئین، جمہوریت اور عوام دوست تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے۔یہ بھیانک سازش بھی اس سیاہ مزاج حکومت اور اس کے سیاہ ناموں کے ساتھ ہی تاریخ میں دفن ہوگی۔

Related posts

ہیلی کاپٹر حادثہ: سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

Hassam alam

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، متحدہ اپوزیشن

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم شہبازشریف کی امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد

Rauf ansari

Leave a Comment