Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم کو ایڈووکیٹ جنرل کی صحافی محسن بیگ کیس پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے ملاقات کی ۔ ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے صحافی محسن بیگ کے معاملے پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ صحافی محسن بیگ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے جلد بازی میں حکم جاری کیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔جلد ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ جو کچھ چل رہا ہے وہ سچ نہیں ہے۔ کچھ عناصر پی ٹی آئی کی مخالفت میں معاملے کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکار کو زخمی کیا،ان پر بندوق تانی اور آن ڈیوٹی پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں کو دھمیاں دیں۔

Related posts

عمران خان منصوبے کے تحت جھوٹ بولتے ہیں، خواجہ آصف

Zaib Ullah Khan

ابھی کوئی مشترکہ حکومت زیر غور نہیں،خورشید شاہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment