Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ممکن ہے جلد تمام مہاجر لیڈر ایک اسٹیج پر نظر آجائیں، آفاق احمد

حیدرآباد: مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے اکیس جنوری کو حیدرآباد میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مہاجر سیاست کرنے والے دھڑوں کو ایک ہونے کی اپیل کردی ۔

حیدرآباد کی مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ حیدرآباد میں ہمارا جلسہ مہاجر قوم سے زبان کی بنیاد پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے بلدیاتی ایکٹ میں شہری آبادی سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اس لئے ہم نے بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کیا ہے، مہاجر قوم کیلئے پاکستان میں مہاجر صوبہ بنایا جائے، ہم اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے، مگر اس کی حاصلات کیلئے مہاجر سیاست کرنے والے دھڑوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

آفاق احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم، فاروق ستار اور مصطفی کمال سے رابطہ ہوا ہے، نفرتیں کم ہوئی ہیں، ہوسکتا ہے تمام لیڈران ایک اسٹیج پر نظر آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم سے نقصان ہوا ہے اس لئے میں نے ماضی میں مہاجروں کی قومی دھارے کی سیاست کی مخالفت کی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ مہاجروں کے وسائل پر ہمارا اختیار ہونا چاہیئے، مہاجر قوم کو اقتدار میں حصہ دار بنایا جائے کیوں کہ اس وقت مہاجروں کے مسائل کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔

Related posts

جنوبی پنجاب میں چینی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی

Hassam alam

چیئرمین پی پی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی ملاقات

Rauf ansari

اسلام آباد کے ہزاروں عام شہری بس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے

Hassam alam

Leave a Comment