Urdu
پاکستان تازہ ترین

افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

اسلام آباد: پاکستان کى جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئى،امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان ناظم الامورسردار محمد شکیب کے حوالے کی گئی جس میں خیمے اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں ۔

وفاقی وزیرسیفران محمد طلحہ محمود نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان ناظم الامورسردارمحمد شکیب کے حوالے کی۔ ترجمان کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی دوسری امدادی کھیپ میں فیملی خیمے اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں، جسے پی اے ایف سی130 ایئر کرافٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے افغان ناظم الامور نے زلزلہ زدگان کے لیے فوری طور پر امداد بھجوانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 23 جون 2022 کو بذریعہ روڈ بجھوا دی تھی ۔

Related posts

اللہ جلد ظالم حکومت سے عوام کی جان چھڑوا دے ، حمزہ شہباز

Zaib Ullah Khan

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی

Rauf ansari

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment