Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغان بارڈر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں4 دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس افغان بارڈر کی طرف فرار ہو گئے تاہم دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور ہلاک 3 دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ، مرسلا خان اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ضلع خیبر میں کارروائی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی کی موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملہ تھانہ بڈھ بیر کےعلاقے ناگ بند میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جس وقت سی ٹی ڈی کی موبائل کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا اس وقت علاقے میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا۔ دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

Related posts

پیپلزپارٹی نے حکومت کے خاتمے میں رکاوٹ کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو ٹھہرا دیا

Hassaan Akif

عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید

Nehal qavi

روس اپنی ہی فوج پر فرضی حملہ کروانا چاہتا تھا، امریکا

Rauf ansari

Leave a Comment