امریکہ سات ارب کے منجمد اثاثے افغان مرکزی بینک کو واپس کرے، امریکی جج

امریکی جج کا کہنا ہے کہ افغان منجمد اثاثے نائن الیون متاثرین کو دینا کسی صورت درست نہیں۔ امریکہ سات ارب ڈالر کے منجمد اثاثے افغان مرکزی بینک کو واپس ادا کرے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایک عدالت کی جج نے ریمارکس دیئے ہیں کہ افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا امریکی صدر کا کام ہے, اس کا عدالت سےکوئی سروکار نہیں۔جج نے افغانستان کے اثاثوں کے متعلق کہا کہ افغان منجمد اثاثے نائن الیون متاثرین کو دینا کسی صورت درست نہیں۔ امریکی حکومت سات ارب ڈالر کے منجمد اثاثے افغان مرکزی بینک کو واپس ادا کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More