Urdu
دنیا

افغانستان میں خواتین اینکرز کو چہرہ ڈھانپنے کی ہدایات

کابل:افغانستان حکومت نے میڈیا سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔ خواتین اینکرز کو چہرہ ڈھانپ کر ٹی وی اسکرین پر آنا ہوگا، حکم آج سے نافذکردیا گیا،

افغانستان میں خواتین صحافیوں اور اینکرز کو چہرہ ڈھانپ کر ٹی وی اسکرینز پر آنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ طالبان کی وزارتِ امربالمعروف و نہی عن المنکر نے کہا ہے کہ نیا حکم نامہ اکیس مئی سے نافذ العمل ہو گا، ترجمان کی جانب سے حکم کو “تجویز” کا نام دیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ اسے نہ ماننے والوں کو کیا سزا دی جائے گی، دو ہفتے قبل بھی طالبان کی جانب سے خواتین کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ عوام کے سامنے مکمل ڈھانپنے والا برقعہ پہنیں۔

Related posts

معروف گلوکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش

Hassam alam

روسی صارفین کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی عائد

Hassam alam

چین میں ایک روز میں 80 لاکھ 50 ہزار افراد کی کورونا ویکسی نیشن

Rauf ansari

Leave a Comment