اسلام آباد: حکومت پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کےدرمیان معاہدہ ہوا ہے جس میں قرضے کی معطلی اقدام کے تحت 2 کروڑ 62 لاکھ 13 ہزاریورو کے قرض کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے ۔
جرمن سفارتخانہ کے مطابق پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ معاہدے پروزارت اقتصادی اموراور کےایف ڈبلیوکےنمائندوں نےدستخط کیے ہیں ۔ معاہدے میں قرضے کی معطلی اقدام کے تحت 2 کروڑ 62 لاکھ 13 ہزاریورو کے قرض کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے ۔
جرمنی کے سفارتخانہ کے مطابق جرمن ترقیاتی بینک 60کروڑ یوروسےزائد مالیاتی تعاون فراہم کررہا ہے۔ کوروناوبا کےاثرات کم کرنے کے لئے 2 کروڑ 62 لاکھ 13ہزار یورو کے قرض کی ادائیگی میں رعایت دی گئی۔