Urdu
پاکستان تازہ ترین

پولیس نے قانون کے تحت عمران ریاض کو گرفتار کیا،احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی کیخلاف خاص مقصد کے تحت اداروں کو ہدف تنقید بنانے کا الزام بولے عمران خان کی حکومت میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایاگیا۔ ہم چاہتےہیں کہ عدالت آزادانہ طور پر کام کرے پولیس نے قانون کے مطابق عمران ریاض کو گرفتار کیا ہے۔ وہ مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی مہم میں شریک تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پولیس نے قانون کے تحت عمران ریاض کو گرفتار کیاگیا ہے۔ ریاست کو آئین کی بالادستی کے ذریعے مضبوط کیاجاسکتاہے۔ووٹ کو عزت دو کا مطلب آئین کے مطابق کردار ادا کرنا ہے۔ سیاست میں کسی غیر سیاسی ادارے کی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ازادی اظہار رائے کا مطلب آئین سے بغاوت کرنا نہیں ۔ پی ٹی آئی کو شکایت ہوتی ہے تو اسے چوبیس گھنٹے میں ریلیف مل جاتاہے جبکہ ہم سالوں سے دھکے کھارہے ہیں۔ لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران ریاض مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی مہم میں شریک تھے،اگر ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں کرنے دینا چاہیئے۔

Related posts

افغانستان میں انسانی بحران کے نتائج ہولناک ہوں گے،منیراکرم

ibrahim ibrahim

کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے

Hassam alam

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Hassam alam

Leave a Comment